شمالی وزیرستان،امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں،عوام خوفزدہ ہوگئے:
رزمک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2008ء)شمالی وزیراستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزری کرتے ہوئے نچلی پروازیں کیں۔جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب پاکستانی علاقہ غلام خان ،لوڑہ منڈی، دتہ خیل،رزمک، میران شاہ اورمیر علی کے علاوہ جنوبی وزیر ستان ایجنسی کے علاقے مکین اور انگور اڈاپر بھی امریکی طیارے نے نچلی سطح پروزایں کیں، جس کی وجہ سے لوگو ں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے