کرم ایجنسی 4روز قبل اغواء کئے گئے طوری قبیلے کے گیارہ افراد کو قتل کر دیا گیا ، حکومت کی طرف سے کارروائی نہ کی گئی تو طوری قبائل خود کارروائی کر نے پر مجبور ہونگے علی اکبر طوری کی دھمکی:
کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2008ء)کرم ایجنسی میں صدہ کے قریب 4روز قبل اغواء کئے گئے طوری قبیلے کے گیارہ افراد کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ طوری قبیلے کے رہنما علی اکبر طوری نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے کارروائی نہ کی گئی تو طوری قبائل خود کارروائی کر نے پر مجبور ہونگے ۔ذرائع کے مطابق چار روز قبل سرکاری قافلے میں پارہ چنار جانے والے طوری قبیلے کے گیارہ افرادکو سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا آٹھ مغویوں کی لاشیں علیزئی کے علاقے اڑاولی جبکہ تین کی لاشیں صدہ ملی ہیں ۔طوری قبیلے کے رہنما علی اکبر طوری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فورا گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کی گئی تو طوری قبائل خود کارروائی پر مجبور ہونگے ۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عطاء الرحمان نے آٹھ افراد کے قتل کی تصدیق کی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے