شما لی وزیر ستان، امریکی لڑاکا اور جا سوس طیاروں کی پر وازیں ۔اپ ڈیٹ:
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون۔2008ء)شما لی وزیر ستان میں امریکی جا سو س طیا روں کے ساتھ اب لڑاکا طیا روں نے بھی پر وازیں شر وع کر دی ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح دو امریکی جا سو س طیا رے غلا م خا ن کے مقام پر پرواز کر تے رہے ۔ سر حدی علا قے غلا م خا ن کے مقا م پر افغانستان سے آنے والے دو امریکی لڑاکا طیاروں نے بھی پا کستانی علا قے میں بیس منٹ تک پر واز کیں اور بغیر کسی کا رروائی کے واپس چلے گئے ۔ ان علا قوں پر کئی دنو ں سے بغیر پا ئیلٹ کے جا سوس امر یکی طیارے پر واز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خو ف و ہراس ہے ۔ حکو مت کی جا نب سے امریکی طیا روں کی پر وازیں روکنے کے لئے ٹھو س اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے مقامی آبادی مایوسی کا شکا ر ہے -


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے