کرم ایجنسی،حالات معمول پر لانے کے لئے چھ قبائل کا جرگہ کل تک کے لئے ملتوی:
کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون۔2008ء)کرم ایجنسی میں حالات معمول پر لانے کے لئے ہونے والا چھ قبائل کا جرگہ کل تک کے لئے ملتوی ہو گیا ہے ۔مذاکرات میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ مذاکرات میں طے پایا ہے کہ جرگہ اراکین ۔ پیر قیوم ۔گاوٴں اور گرد نواح میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے علاقہ عمائدین سے بات چیت کریں گے ۔ نمائندے کے مطابق جمعرات کے واقعے کے بعد علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ اور عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ گزشتہ روز کرم ایجنسی کے علاقے صدہ کے نزدیک گاوٴں پیر قیوم میں اشیائے خورد و نوش پارہ چنار لے کر جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر لوئر کرم میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی تھی ۔ جس کے بعد پاک فو ج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے