کرم ایجنسی، قبائلی جھڑپوں میں مزید چار افراد ہلاک، چھ زخمی:
پارہ چنار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2008ء) کرم ایجنسی کے علاقے شلوزان میں طوری اور منگل قبائل کے مابین جھڑپ میں مزید چار افراد ہلاک چھ زخمی ہوگئے ، دو روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک سات افراد ہلاک تیرہ زخمی ہوگئے ہیں ، ذرائع کے مطابق پارہ چنار کے نواحی علاقے شلوزان میں جھڑپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے ، جس میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں ، تازہ جھڑپوں میں فریقین کے مزید چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے اور گزشتہ دو روز کے دوران منگل اور طوری قبائل کے مابین جھڑپ میں ابک تک سات افراد ہلاک تیرہ زخمی ہوچکے ہیں ، قبائل کے مابین تازہ جھڑپوں کے باعث ایجنسی بھر میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے ، سیکورٹی فورسز نے پیواڑ کے علاقے میں تین ماہ سے جاری جھڑپیں بند کرانے کیلئے مسلح قبائل کے مورچوں پر توپخانے کا استعمال کیا جس کے بعد پیواڑ میں فائرنگ کا سلسلہ کم ہوگیا کرم ایجنسی میں سات ماہ سے آمدورفت کے راستے بند ہیں ، جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اورحالیہ جھڑپوں سے عوامی مسائل مزید بڑھ گئے ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے