اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

کرم ایجنسی، قبائل تصادم میں تین افراد ہلاک، سات زخمی:
پارہ چنار (اُ ردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2008ء) کرم ایجنسی کے گاؤں شلوزان پر منگل قبائل کی جانب سے مارٹرتوپ اور مشین گنوں سے حملہ، حملے میں شلوزان کے بنگش قبائل کے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے جواب میں شلوزان کے بنگش قبائل نے بھی منگل قبائل پر مشین گنوں سے فائرنگ کی اور جوابی حملے میں منگل قبائل کے بھی دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ بعد میں دونوں قبائل کے مابین شدید لڑائی چھڑ گئی اور علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے لڑائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر کرم ایجنسی کے علاقے تنگی سے منگل قبائل نے گاؤں شلوازن کے بنگش قبائل پر اچانک مارٹر توپ اور مشین گنوں سے حملہ کیا شلوازن پر مارٹر توپ کے تین گولے فائر کئے اور گولے زور دار دھماکے سے پھٹ گئے اس حملے میں گاؤں شلوازن میں بنگش قبائل کا ایک شخص سید بوسن حسین ولد سید اعجاز حسین موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں شلوازن کے بنگش قبائل نے بھی منگل قبائل پر مشین گنوں سے فائرنگ شروع کی اور جوابی حملے میں منگل قبائل کے بھی دو افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد دونوں قبائل میں شدید لڑائی چھڑ گئی ہے گاؤں شلوازن میں آبادی پر مارٹر توپ گولے گرنے سے مزید دو افراد حشمت علی اور نور علی اور تاجدار ولد خورشید بھی ہلاک ہوگئے اور یوں مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی تین افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں لڑائی شدت اختیار کر گئی اور لوگ گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے اور لڑائی میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے

18/06/2008 23:03:36 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.