کرم ایجنسی، صدہ سب جیل سے 35قیدی فرار:
کرم ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2008ء) کرم ایجنسی کے صدہ سب جیل میں ہنگامہ آرائی کے بعد پینتیس قیدی فرار ہوگئے۔لوئر کرم ایجنسی کے اسٹیٹ پولیٹیکل ایجنٹ عطاء الرحمن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صدہ سب جیل میں قیدیوں نے فرار ہونے سے پہلے ہنگامہ آرائی کی۔اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے قیدیوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے فائرنگ بھی کی تاہم وہ انہیں روکنے میں ناکام رہے۔فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فرار ہونے والوں میں قتل کے مقدمات میں ملوث چار قیدیوں کے علاوہ مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں ۔اسٹیٹ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے