مہمند ایجنسی پر بمباری کی مشترکہ تحقیقات شروع ہو گئی ہے ،امریکی سفارتی ذرائع کادعویٰ،پاک فوج کے ترجمان نے نیٹو ٹیم کی پاکستان آمد سے لاعلمی ظاہر کر دی:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون۔2008ء) امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی پر بمباری کی مشترکہ تحقیقات شروع ہو گئی ہیں جبکہ پاک فوج کے ترجمان نے نیٹو ٹیم کی پاکستان آمد سے لاعلمی ظاہر کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مہمند ایجنسی کے واقعے کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں ۔ادھرپاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے نیٹو کی تحقیقاتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مہمند ایجنسی پر نیٹو افواج کے حملے کی مشترکہ تحقیقات کے لئے امریکی پیشکش کو قبول کیا ہے تاہم یہ تحقیقات کس سطح پر اور کیسے شروع ہوں گی یہ معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں افغانستان سے امریکی کمانڈ میں تعینات نیٹو افواج کی طرف سے کئے گئے حملے میں گیارہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت19افراد شہید ہوگئے تھے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے