جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیٹلائٹ گائیڈڈ میزائل سے حملہ ، ایک شخص جاں بحق ، جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری:
مکین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2008ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیٹلائٹ گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا گیا ہے ،جس کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس علاقے میں سرحد پار سے آنے والے جاسوس طیاروں کی پروازیں کئی گھنٹوں قبل سے ہی نوٹ کی جارہی تھیں ۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں مکین کا علاقہ وہ مقام ہے جہاں بیت اللہ محسود اور ان کے حامی بھی دیکھے جاتے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقے میں جاسوس طیاروں کی مزید پروازیں بھی جاری ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے