اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

پاکستان کی طرف چیک پوسٹ پر اتحادی فضائی حملہ کی شدید مذمت:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2008ء)پاکستان نے مہمند ایجنسی کے علاقہ گورا پرائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر اتحادی فضائی حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں ایک آفیسر سمیت 11 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ حملہ بلا اشتعال پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سرحدی چوکی پر اتحادی فوج کا حملہ اور طاقت کا بے حس استعمال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ۔ اس حملہ کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی بڑی قربانیوں کی دانستہ طریقہ سے نفی کی گئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ حملہ کا مقصد اتحادی افواج کے ساتھ ہمارے تعاون کی بنیاد کو کمزور کرنا ہے اور اس طرح کے سخت اقدامات کے سنگین نتائج کا دوبارہ جائزہ لینے کا متقاضی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اتحادی افواج سے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری افواج کو اپنے شہریوں فوجیوں اور علاقہ کے تحفظ کیلئے تمام ضروری کارروائیوں کا حق حاصل ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سفارتی ذرائع سے اس واقعہ پر مکمل احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ۔

11/06/2008 22:25:41 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.