ہدایتکار ادریس عادل ڈرامہ سیریل ”ہم تین “بنائینگے:
لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جون2008 )ہدایتکار ادریس عادل نجی ٹی وی چینل کیلئے ڈرامہ سیریل ”ہم تین “بنائینگے ۔اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر عابد گوندل اور کیمرہ مین ظفر اعوان ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے فنکاروں میں مشعل ملک ‘ماہ زیب ‘صندل ‘خاور خان ‘صابر خان ‘رانجھاو دیگر فنکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر ڈاکٹر مسعود احسان ہیں ۔ ادریس عادل نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”ہم تین “ایسی تین لڑکیوں کی کہانی ہے جو ہر وقت اپنی احمقانہ حرکات کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہتی ہیں ۔ یہ ڈرامہ سیریل جلد نجی ٹی وی چینل (فن ) سے آن ائیر جائیگا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے