طالبان کی اعلیٰ قیادت نے ملک بھرمیں کارروائیوں سے روکا ہے ،معاہدے کی خلاف ورزی حکومت کی جانب سے ہو تی ہے ، تحریک پاکستان کے ترجمان مولوی عمر:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جون۔2008ء)تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے کہا ہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت نے پورے ملک میں کارروائیاں کرنے سے روکا ہے اور ہر بار حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔ نامعلوم مقام سے نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مولوی عمر نے کہا کہ ڈنمارک کے سفارتخانے پر ہونیوالے خودکش حملے سے متعلق انہیں کوئی علم نہیں۔ مولوعی عمر کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز اور امریکی پاکستان اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ نہیں چاہتے ۔ سازشوں کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے ۔ مولوعی عمر نے مزید بتایا کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کا اختیار جرگے کے پاس ہے اور فی الحال قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے