مقامی طالبان کے اہم کمانڈر مولوی عبدالحنان فائرنگ میں ساتھی سمیت جاں بحق، گورنر سرحد کا اظہار افسوس:
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جون۔2008ء)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقامی طالبان کے اہم کمانڈرحاجی عبد الحنان کو ان کے ایک ساتھی سمیت قتل کر دیا جبکہ گورنر سرحد اویس غنی نے ان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق حاجی عبدالحنان اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے ۔ان پرحملہ تیرنی پکٹ کے قریب کیا گیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی عبد الحنان کے ساتھی رفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ حاجی عبد الحنان شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ان کا ایک اور ساتھی زخمی بھی ہوا ہے ۔ مولوی حنان کا تعلق وانا کے ملا نظیر گروپ سے تھا۔ دوسری جانب گورنر سرحد اپنے بیان میں مولوی حنان اور ان کے ساتھی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک محب وطن شخص تھے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے