شمالی وزیرستان،امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں،عوام میں خوف وہراس:
میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2008ء)امریکی جاسوس طیاروں کی پاکستانی کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔اور ایک مرتبہ پھر شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں امریکی طیاروں نے پروازیں کیں ہیں۔ جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔نمائندہ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں ایک ہفتے سے مسلسل پروازیں کررہے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے