امریکی جاسوس طیارے کی پاکستانی حدود کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی ۔شمالی وزیرستان میں پروازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس:
ہمزوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2008ء)امریکی جاسوس طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔اور آج صبح شمالی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں امریکی طیاروں نے پروازیں کیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گزشتہ اتوار کو بھی امریکی جاسوس اورجنگی طیارے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دس کلومیٹر تک گھس آئے تھے امریکی طیاروں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے ہمزوئی میں دس کلومیٹر تک کے علاقے کا جائزہ لیا تھا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے