شمالی و جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسو س طیاروں کی پروازیں، علاقے میں شدید خوف و ہراس:
لوڑہ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2008ء)شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسو س طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔ بغیر پائلٹ کے ان جاسوس طیاروں کی پروازوں کے باعث علاقے کے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل باجوڑ ایجنسی کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں جاسوس طیارے کے زریعئے کئے جانے والے میزائل حملے میں بیس کے قریب افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ادھر شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان اور لوڑہ منڈی سے متصل افغان علاقے میں نیٹو فورسز نے طالبان جنگجووں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے نئی چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔ اور وہاں مزید فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے