جنو بی وزیر ستان، مقامی عسکر یت پسندوں اور حکومت کے درمیان مذاکر ات آخر ی مر احل میں داخل ہو گئے، قیا م امن کے لئے مسودہ تیا ر کر لیا گیا ،آئندہ دو روز میں امن معاہد ے کا باقاعدہ اعلان متوقع:
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2008ء) جنو بی وزیر ستان میں مقامی عسکر یت پسندوں اور حکومت کے درمیان امن معاہدے کیلئے مذاکر ات آخر ی مر احل میں داخل ہو گئے ہیں اور قیا م امن کے لئے مسودہ تیا ر کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امن معاہدے کے مسودے میں شامل بعض نکا ت پر اختلا فات دور کر نے کے لئے شما لی و جنو بی وزیرستان میں مذ اکر ات کا عمل جا ری ہے اورآئندہ دو روز میں امن معاہد ے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے ۔ دوسر ی جا نب وزیر ستان کے لا کھوں بے گھر افراد کے دلوں میں امن مذ اکر ات کے باعث اپنے گھر وں کو واپسی کی امید پیدا ہو گئی ۔ پا نچ ما ہ قبل سیکورٹی فورسز اور عسکر یت پسندوں کے درمیان جھڑپو ں کے باعث نقل مکا نی کر نے والے محسود قبائل کی واپسی کے لئے حکومت نے جا مع پلا ن تیا ر کیا ۔ اس پلا ن کے تحت واپس آنے والوں کو ترجیحی بنیا دوں پر اشیائے خو ردونوش اور ادویہ فراہم کی جا ئیں گی اور علا قے میں امن کا قیام ممکن بنا یا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے