جنوبی وزیرستان سے پاک فوج کو واپس نہیں بلایا جارہا ہے ۔بلکہ فوج کی پوزیشن تبدیل کی جارہی ہے ۔آپریشن زلزلہ کے دوران تین سو جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ بریگیڈیئر علی عباس کی میڈیا کوبریفنگ:
رزمک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2008ء)عسکری زرائع نے واضح کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے پاک فوج کو واپس نہیں بلایا جارہا ہے ۔بلکہ فوج کی پوزیشن تبدیل کی جارہی ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں زرائع کا کہنا تھا کہ فوج کی پوزیشن تبدیل کرنے کا مقصد آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے عام افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کرایا گیا۔اس موقع پر بریگیڈیئر علی عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی چودھویں بریگیڈ آپریشن زلزلہ میں حصہ لیا۔ اس دوران تین سو افراد کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ پانچ سو فرار ہوگئے ۔آپریشن کے دوران دو لاکھ افراد نے علاقہ چھوڑا ، جن کی واپسی کے لئے سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹانک ، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان سے جنگجوؤں کا خاتمہ کردیا گیا ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے