اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے بابو زئی کلے کا محاصرہ کرلیا ،سرچ آپریشن جاری۔شمالی وزیرستان ایجنسی میں بم دھماکہ تین افراد شدید زخمی۔جنوبی وزیرستان کے آپریشنل ایریاز سے سیکیورٹی فورسز کی تین سو چوبیس بریگیڈ آج ٹانک منتقل ہو رہی ہے:
درہ آدم خیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2008ء)درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز نے بابو زئی کلے کا محاصرہ کرلیا ہے اور وہاں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ تازہ آپریشن میں فورسز کو ٹینکوں کی مدد حاصل ہے ۔ جبکہ کوہاٹ پشاور شاہراہ کو ایک بار پھر آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ درہ آدم خیل میں سیکیورٹی فورسز کی شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی اکر وال کے علاقے میں آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاتھا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں مسافر بس کے اڈے میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ نمائندے کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میران شاہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ ادھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالار زو میں ایک مغوی اہلکار کی لاش ملی ہے ۔ جس کے پاس سے ایک خط برآمد ہوا ہے جس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کو امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔ادھر جنوبی وزیرستان کے آپریشنل ایریاز سے سیکیورٹی فورسز کی تین سو چوبیس بریگیڈ آج ٹانک منتقل ہو رہی ہے ۔ وانا بازار میں رات گئے زور دار دھماکہ ہوا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی واپسی مقامی طالبان اور فورسز کے درمیان ہونے والے کامیاب امن مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے جس کے نتیجے میں بارہ سیکیورٹی اہلکار اور سینتس طالبان کو رہا کیا گیا تھا اور جنوبی وزیرستان کے رہائشی علاقوں سے سیکیورٹی فورسز کی واپسی پر اتفاق ہو گیا تھا۔ طالبان کی جانب سے رہا کئے جانے والے افراد میں پاکستان کے لاپتہ سفیر طارق عزیز الدین شامل نہیں تھے ۔

16/05/2008 12:25:40 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.