جنوبی وزیرستان سے فوج کی واپسی کا فیصلہ حکومت کریگی‘ آئی ایس پی آر:
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13مئی2008 ) پاک فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ جنوبی وزیرستان سے فوج کی واپسی کا فیصلہ حکومت کرے گی جس کا انحصار حکومت اور قبائل کے درمیان مذاکرات کے نتائج پر ہے۔ آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان سے فوج کی واپسی کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی صورتحال حکومت اور قبائل کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آئے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں رد و بدل کر کے نئے مقامات پر تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ آبادی کی گھروں کو واپسی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اضلاع اور دیہات کی طرف جانے والی شاہراہوں کو کھولا جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے