درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسزکے قافلے پرفائرنگ،کوہاٹ ٹنل بندکردی گئی:
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2008ء)درہ آدم خیل میں سیکورٹی فورسزکے قافلے پر عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد کوہاٹ ٹنل کوعارضی طورپربندکردیاگیاہے ۔نمائندہ کے مطابق مزیدخیل مارکیٹ کے قریب عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسزکے قافلے پرفائرنگ کی ۔جوابی فائرنگ کے عسکریت پسند شگئی وال کی جانب فرارہوگئے ۔ذرائع کے مطابق دوعسکریت پسندوں کوگرفتاربھی کیاگیاہے ۔سیکورٹی فورسزنے کوہاٹ ٹنل ،مزیدخیل،شگئی وال ،پاڑہ وان،نورعلی کلے میں کرفیونافذکرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے