کرم ایجنسی کے شہر پارہ چنار میں پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پشاور میں قبائلی مشران کا جرگہ:
پارہ چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2008ء)کرم ایجنسی کے سب ڈویژن اپر کرم کے صدر مقام پارہ چنار میں پائیدار امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لئے پشاور میں قبائلی مشران کا جرگہ ہو رہا ہے ۔ گرینڈ جرگہ میں شرکت کے لئے پارہ چنار سے پچاس اراکین پر مشتمل عمائدین کا وفد پشاورپہنچ گیا ہے ۔ جرگہ دونوں گروہوں کے پچیس پچیس ارکان پر مشتمل ہے ۔جس میں ہنگو امن جرگہ اور قبائلی ایجنسیوں سے بھی عمائدین شامل ہیں۔ نمائندہ کے مطابق جرگہ اراکین پارہ چنار میں گزشتہ سال متحارب گروہوں میں ہونے والی لڑائی کے دوران ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے ۔ جرگہ میں دوگروہوں کے درمیان تصفیہ ،لڑائی کے دوران تباہ ہونے والی املاک کے ازالے ،علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی، اورٹل پارہ چنار شاہراہ کھولنے ، جیسے معاملات پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے