جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں وانا جنڈولہ شاہراہ کی بندش پر وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ۔ آرمی نے آمدورفت کے لئے گومل زام روڈ کا متبادل راستہ کھولنے کی یقین دہانی کرادی:
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مئی۔2008ء)جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وانا جنڈولہ شاہراہ کی بندش پر وزیر قبائل کا گرینڈ جرگہ ہوا۔ نمائندے کے مطابق وانا آرمی گراوٴنڈ میں وزیر قبائل کے جرگے میں وانا جنڈولہ مرکزی شاہراہ بند ہونے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا جا ئزہ لیا گیا ۔ جرگہ میں موجود حکومتی نمائندے کمانڈر طاہر نے جرگہ ارکین کو بتایا کہ وانا جنڈولہ شاہراہ کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور شہری اس شاہراہ کے بجائے آمدورفت کے لئے گومل زام روڈ سے متبادل راستہ استعمال کر سکیں گے ۔ کمانڈر طاہر نے وزیر قبائل کو گومل زام روڈ جلد کھولنے کی یقین دہانی کرادی۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے