شمالی وزیرستان ‘زمین کے تنازعے پر دو قبائل کے درمیان تصادم‘ 7 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی:
میر علی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30اپریل 2008 )شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے- شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں بدھ کی صبح پہاڑ کی ملکیت کے تنازعے پر دو قبیلوں کے درمیان تصادم میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے پہاڑ کی ملکیت پر ہونے والے تنازعے میں حسن اور مندی خیل قبائل کی طرف سے بھاری تو پ خانے اور ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا پولیٹیکل انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے-میر علی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل نے مصالحتی جرگہ روانہ کر دیا- دونوں قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ بہت عرصے سے چلا آ رہا ہے شام کے وقت دونوں قبائل نے ایک دوسرے کے رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی اور رہائشی علاقوں پر گولہ باری سے کئی گھر ملیا میٹ ہو چکے ہیں- علاقے میں عوام کی نقل مکانی شروع ہو گئی ہے -