اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

جنوبی وزیرستان ،فوجی آپریشن میں متاثرمقامی طالبان کے امیر ملانذیر سمیت 150سے زائد طالبان کو معاوضہ ادا کردیاگیا:

وانا(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29اپریل 2008 ) جنوبی وزیرستان میں حکومت نے فوجی آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے مقامی طالبان کے امیر ملانذیر اور کئی اہم کمانڈروں سمیت 150سے زائد طالبان جنگجووٴں کو معاوضے کی مد میں ایک خطیر رقم ادا کی ہے۔ گزشتہ سال جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ملانذیر کی سربراہی میں طالبان کی جانب سے ازبک جنگجوٴوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی معاونت سے ہونے والے کامیاب آپریشن کے بعد حکومت اور مقامی طالبان نے ایک امن معاہدہ کیا تھا جس میں حکومت نے فوجی آپریشن کے دوران مقامی افراد کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان کے ازالے کے لیے انہیں معاوضہ ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرمیڈیا کو بتایا کہ 2004ء میں جنوبی وزیرستان میں شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران صرف جانی نقصان کی مد میں پانچ سو سے زائد افراد کو بیس کروڑ سے زیادہ رقم ادا کر دی گئی ہے جس میں معمولی زخمی کو پچاس ہزار، شدید زخمی کو ڈھائی لاکھ اور ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ طالبان نے حکومت کے پاس اپنے154 متاثرہ ساتھیوں کی فہرست جمع کرائی ہے جن میں سے زیادہ تر کو معاوضہ کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔
حکومتی اہلکار نے بتایاکہ مقامی طالبان کے سربراہ ملا نذیر کے شدید زخمی ہونے والے دو بھائیوں عبدالعزیز اور حضرت عمر کو بالترتیب ڈھائی اور دو لاکھ پچانوے ہزار جبکہ دیگر اہم کمانڈروں میں میٹھا خان نے اپنی بہن ، کمانڈر نورالسلام نے اپنے بیٹے غازی مرجان اور کمانڈر مولوی عباس نے اپنی بیوی کی ہلاکت کے نام پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے معاوضہ کی رقم وصول کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان کے پہلے کمانڈر نیک محمد وزیر کی ہلاکت پر بھی معاوضہ کی رقم کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم ان کے خاندان والوں نے یہ کہہ کر رقم لینے سے انکار کر دیا ہے کہ ’وہ بڑے کمانڈر تھے لہذٰا انہیں زیادہ رقم ادا کی جائے۔ اہلکار کے مطابق منان نامی ایک طالبان جنگجو کے لواحقین کو بھی پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے جسے2004ء میں سکیورٹی فورسز نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ سڑک کے کنارے بم نصب کرنے کی مبینہ کوشش کر رہا تھا جبکہ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے عثمان نامی طالب جنگجو کے اہل خانہ کو بھی معاوضہ کی رقم دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر غیر مستحق افراد کو معاوضہ کی رقم ادا کی گئی ہے اور ادائیگی سے قبل کسی قسم کی کوئی چھان بین نہیں کی گئی ہے کہ آیا درخواست دینے والے حقیقتاً آپریشن کے دوران متاثر ہوئے بھی ہیں یا نہیں۔ اس سے قبل نو فروری2005میں صوبہ سرحد کے اس وقت کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صفدر حسین شاہ نے کہا تھا کہ حکومت نے القاعدہ کی مدد کے الزام میں مطلوب طالب کمانڈروں حاجی شریف اور مولوی عباس کو ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ اور حاجی جاوید اور حاجی عمر کو دس دس لاکھ روپے کی رقم اس لیے ادا کر دی تھی تاکہ وہ القاعدہ کی جانب سے ان کو دی گئی قرض سے جان چھڑا سکے۔ کور کمانڈر کے اس انکشاف کے بعد حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ اس نے قبائلی جنگجووٴں کو خطیر رقم ادا کر کے بلاواسطہ القاعدہ کی مالی معاونت کی ہے۔

29/04/2008 18:34:26 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.