اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

حکومت نے قبائلی علاقوں میں آپریشن بند کرنے اور فوج کو واپس بلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،ملتان میں ہنگامے ایم کیو ایم نے کروائے مگر پنجاب میں بوری بند لاشوں کی سیاست نہیں چلنے دی جائیگی ،استقبالیہ سے خطاب:
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2008ء) وفاقی وزیر ثقافت و امور نوجوانان خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ چند روز کے اندر ججز کی بحالی کی قرار د اد پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کر دی جائیگی لیکن اسکے ساتھ کوئی آئینی پیکج نہیں لایا جائیگا ،حکومت نے فوج کو قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن مکمل طور پر بند کر کے فوجیں واپس بلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ،ملتان میں کراچی طرز کے ہنگامے ایم کیو ایم نے کروائے مگر ٹی ٹی ،کے کے اور بوری بند لاشوں کی سیاست پنجاب میں نہیں چلنے دی جائیگی ۔ وہ گزشتہ روز اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا ک 18فروری کے بعد اب فوجی آپریشن کی شدت قبائلی علاقوں میں کم کر دی گئی ہے جبکہ حکومت نے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کیلئے فوج کو واپس بلانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ہم بندوق اور گولی کی بجائے تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ماضی میں آمریت کی ملک دشمن پالیسیوں نے پہلے ہی پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کیساتھ صرف تین لوگ باقی رہ گئے ہیں مگر اب وہ بھی آنکھیں بند کئے صدارت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن اب ایسا ممکن نہیں اور پرویز مشرف کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی اعلان مری کے مطابق ہی ہو گی جس میں جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججز کو بحال کیا جائیگااس حوالے سے حکومتی اتحاد میں اختلافات نہیں ہیں ۔

20/04/2008 19:16:16 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.