کرم ایجنسی کے دو علاقوں میں جنگ بندی، پیواڑ اور تنگی میں جھڑپیں جاری:
پارہ چنار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2008ء) کرم ایجنسی کے دو محاذوں پر جنگ بندی قائم ہے تاہم علاقہ پیواڑ اور پیواڑ تنگی میں جھڑپیں جاری ہیں لڑائی کے چودھویں روز کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، امن جرگے کو علاقے میں تیزی سے امن وامان کے لئے کام کرنا چاہیئے، عوامی حلقوں کی جانب سے امن وامان کے لئے حکومت کی جانب سے سست روی پر اظہار افسوس کیا ہے، تفصیلات کے مطابق پیواڑ اور پیواڑ تنگی میں چودھویں روز بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ جھڑپوں میں کسی ہلاکت یا ز خمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ خوار کلے بالش خیل، کڑمان اور علاقہ غیر کے مابین ہونے والی جنگ بنید پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے