شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقہ میں ایک بار پھر امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں:
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2008ء) شمالی اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں ایک بار پھر امریکی جاسوس طیاروں نے پروازیں کیں، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور ہیڈکوارٹر میران شاہ اور جنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں جن میں محسود قبائل کے علاقے بھی شامل ہیں پر امریکی جاسوس طیاروں نے جمعہ کی شام پروازیں کیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں نے پروازیں کی تھیں اور گائیڈڈ بم بھی گرائے تھے جبکہ دوسری طرف امریکی حکام نے حال ہی میں کہا تھا کہ پاکستان کے علاقوں میں کارروائیاں بند کر دی گئی ہیں ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے