کرم ایجنسی ۔ لوئر اور اپر کرم میں دوگروہوں میں جاری تصادم میں مزید سات افراد ہلاک ، اٹھارہ زخمی ہوگئے ، ہنگو امن جرگے کے تین ارکان نے استعفیٰ دے دیا:
کرم ایجنسی (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13 اپریل 2008) لوئر اور اپر کرم میں دوگروہوں میں جاری تصادم میں مزید سات افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں، دوسری جانب ہنگو امن جرگے کے تین ارکان نے جرگہ منعقد کرنے سے انکار کردیا ہے اور مستعفی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر اور اپر کرم کے متعدد علاقوں میں متحارب گروہوں کے درمیان تصادم جاری ہے اور گذشتہ شب مزید سات افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ دونوں گروہوں کی جانب سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کی جارہا ہے۔ انتظامیہ تصادم بند کرانے میں اب تک مکمل طور ہر ناکام رہی ہے۔ دوسری جانب ہنگو امن جرگے کے تین ارکان نے جرگہ منعقد کرانے سے انکار کردیا ہے اور وہ مستعفی ہوگئے ہیں۔ اٹھارہ روز سے جاری تصادم میں اب تک سینتیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے