اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

کرم ایجنسی ‘ دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق‘ 35زخمی‘گولہ باری سے کئی گھر تباہ:
کرم ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09اپریل 2008 )کرم ایجنسی میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے سدہ میں خوار کلے اورسنگیلہ کے مقامات پر شدیدجھڑپوں کے دور ان 8افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ۔ جس میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف مارٹرتوپوں  راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں ۔گولہ باری سے کئی گھر بھی تباہ ہوگئے جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔جرگے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی میں کشیدہ صورتحال کو ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہے سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ امن وامان کے حوالے سے ناکام نظر آرہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مداخلت کر ے تاکہ صورتحال پر قاپو پایا جاسکے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جب پولیٹیکل ایجنٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں ابھی جرگے میں مصروف ہوں اورمذاکرات جاری ہیں تاہم ابھی تک اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا ۔16نومبر 2007ء کے بعد صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث کرم ایجنسی کے جانب جانے والے داخلی و خارجہ راستے بند ہیں بجلی بند اور ٹیلی فونک رابطہ منقطع ہے غذائی اجناس کی انتہائی شدید قلت ہے ۔پانچ آبادی والے علاقے کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔واضح رہے پاکستانی سفیر عزیز الدین کوپشاور سے کابل جاتے ہوئے خیبر ایجنسی سے اغواء کیا گیا دوماہ گزرنے کے بعد ابھی ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا اور کسی قبائل نے عزیز الدین کی گرتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ ایک ہفتہ قبل ایک کانوائے پر حملہ کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

09/04/2008 15:21:09 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.