جنوبی وزیرستان،بیت اللہ محسود کے گڑھ پر امریکی میزائل حملہ ،6 افراد جاں بحق:
وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2008ء)جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے گڑ ھ پر امریکی میزائل حملے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔امریکی جاسوس طیارے ’ڈرون‘ سے تین گائڈڈ میزائل فائر کئے گئے جن کا نشانہ دو مکان ز ۱ور مشتبہ طور پر عسکریت پسندوں کے زیر استعمال گاڑی تھی ۔سیکورٹی ذرائع نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔میزائل حملہ سام کے علاقے تپرزئی میں کیا گیا جو کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود کا مضبوط گڑھ ہے ۔مقامی قبائلیوں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد بھی دو امریکی جاسوس طیارے علاقے میں پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مزید حملوں کا خدشہ ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے