باجوڑ ایجنسی میں مامون قبائل کی طالبان کے خلاف مسلح لشکر کشی ،اہم طالبان کمانڈر سمیت متعدد گھر نذر آتش:
باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2008ء)باجوڑ ایجنسی میں مامون قبائل کی طالبان کی خلاف مسلح لشکر کشی جاری ۔ تحصیل مامون میں اہم طالبان کمانڈر سمیت متعدد گھر نذر آتش۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سلازئی قبائل کے بعد مامون قبائل نے بھی انپے علاقے میں بڑے پیمانے پر طالبان کے خلاف لشکر کشی شروع کر دی اور پیر کے روز ایجنسی کی تحصیل مامون کے مختلف مقامات پر قومی لشکر کے رضا کاروں نے طالبان کے گھروں کو آگ لگا کر نذر آتش کیا گیا۔ قبائلی لشکر کے عمائدین نے کہا ہے کہ علاقہ میں مکمل اور پائیدار امن تک قبائلی لشکر کی کارروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہم کسی کو بیرونی اشاروں پر اپنے ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ باجوڑ ایجنسی کے تحصیل سلازئی ، اتمانخیل، برنگ اور خار میں حکومتی عملداری مکمل طور پرقائم ہو گئی ہے اور علاقہ میں تمام کاروباری مراکز اور دکانیں کھل گئی ہیں اور لوگ ان علاقوں میں معمول کے مطابق کاروبار میں مصروف ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے