اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

قبائلی عوام دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے چھٹکارا پانے سمیت مکمل امن چاہتی ہے‘ آصف زرداری،فوج ملک کا قیمتی اثاثہ ہے‘ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا‘پاکستان کو دہشت گردی سے پاک مملکت بنایا جائیگا عسکریت پسندوں اورجنگجوؤں سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے‘ صدر پاکستان کا آرمی چیف سے ملاقات میں اظہار خیال:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر۔2008ء)صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ قبائلی عوام دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے چھٹکارا پانے سمیت مکمل امن چاہتی ہے‘ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک مملکت بنایا جائے گا‘ عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے‘ پاکستانی حدود میں کارروائی کا اختیار صرف پاکستانی فورسز ہی کو ہے جبکہ فوج ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ایوان صدر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ آدھے گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ پاک افغان سرحدی صورتحال‘ فوج کے پیشہ ورانہ امور‘ قبائلی علاقوں اور ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت مسلح عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریگی اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک حکومتی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے جو پالیسی تشکیل دی گئی ہے اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جس کی ہر ضرورت کو پورا کیا جائے گا جبکہ فوج نے ہر مشکل وقت میں حکومت اور عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستانی حدود میں غیرملکی فورسز کو کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ پاکستان ایک خودمختار اور آزاد مملکت ہے اور جو بھی کارروائی کرے گی وہ پاکستانی فورسز ہی کرے گی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے لئے قبائلی عوام کا پاک فوج کی مدد کرنا خوش آئند اقدام ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں قیام پذیر عوام امن پسند ہے جو جنگجوؤں اور عسکریت پسندوں سے تنگ آ چکی ہے اور قیام امن کے لئے وہ حکومت کے ساتھ ساتھ ہے۔ اس موقع پر چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ فوج ہر مشکل سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور وہ اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں امریکی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز وزیرستان میں ہونے والے میزائل حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا معاملہ بھی زیرغور لایا گیا۔

04/10/2008 14:34:12 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.