اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

کوہاٹ میں میشتی قوم کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک ہونے والے 58افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2008ء) صوبہ سرحد کے ضلع کوہاٹ میں کچئی اور اورکزئی ایجنسی کی میشتی قوم کے درمیان چھ روزہ فرقہ وارانہ فسادات کے بعد ہونے والی عارضی جنگ بندی کے بعدسکیورٹی فورسز نے اب تک ان فسادات میں ہلاک ہونے والے 58افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جن میں7 خواتین اور6 بچے بھی شامل ہیں۔میشتی قوم سے تعلق رکھنے والے ضلع ہنگو کے ناظم خان افضل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل جنگ بندی کے بعد فریقین نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ جنگ زدہ علاقوں اور مورچوں میں ہلاک ہونیوالوں کی لاشوں کی تلاش شروع کی تھی جس کے دوران صرف میشتی قوم نے اپنے قبیلے کے 28افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ ناظم کا کہنا ہے کہ ان 28 افراد میں میشتی قوم کے وہ15 افراد بھی شامل ہیں جنہیں پہلے ہی روز ایک جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ہنگو کے ناظم کے بقول زیادہ تر افراد کو سپرد خاک کیا گیا ہے جبکہ میشتی قوم نے کچئی قوم کے اہم مورچہ لوٹنگ کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔اس مورچہ میں کچئی قبیلے کے 17افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری طرف استرزئی یونین کونسل کے ناظم سید مہتاب خان نے کہا ہے کہ دو دن کی کوشش کے بعد مورچوں اور متاثرہ گھروں سے کچئی قوم کے تیس افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ فریقین نے اپنے اپنے مورچے سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیے ہیں اور اس وقت علاقہ میں مکمل خاموشی ہے۔ واضح رہے کہ کوہاٹ میں کچئی اور اورکزئی ایجنسی کی میشتی قوم کے درمیان اس وقت شدید لڑائی شروع ہوئی تھی جب ایک جرگہ کے دوران فریقین کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس جھڑپ میں حکومت کو کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم صورت علی عرف صوراتی بھی مارا گیا تھا۔ مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے فریقین پر مشتمل ایک جرگہ دو دن قبل جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ کچئی کوہاٹ شہر کا ایک پہاڑی گاوٴں ہے جو اورکزئی ایجنسی کے سنگم پر واقع ہے۔

30/03/2008 18:36:10 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.