اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

کرم ایجنسی میں ایمبولینس پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، ایک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق۔کوہاٹ میں دو قبائل میں مسلح تصادم جاری، مزید اٹھارہ افراد ہلاک ، علاقے میں قیام امن کے لئے چودہ رکنی جرگہ تشکیل دے دیا گیا:
کوہاٹ/ٹل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2008ء)کرم ایجنسی میں ایک ایمبولینس پر نامعلوم افراد کے حملے میں چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ٹل شہر کے قریب پیش آیا،،جہاں مسلح افراد نے ایک ایمبولینس پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، جبکہ زخمی کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ادھرکوہاٹ میں دو قبائل میں جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں مزیدا ٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں قیام امن کے لئے چودہ رکنی جرگہ تشکیل دے دیا ہے ۔ نمائندہ کے مطابق کوہاٹ کے سرحدی شہر کچئی میں مشتئی اور کچئی قبائل کے درمیان گزشتہ چار روز سے لڑائی جاری ہے ۔ جس میں اب تک چالیس کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران راکٹ لانچروں سمیت ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ مسلح قبائل نے پہاڑوں پر مورچے بنالئے ہیں۔ جہاں سے وہ ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تشکیل د یئے جانے والے جرگہ کے ارکان علاقے میں فائر بندی کے لئے فریقین کے قبائلی مشیروں سے آج مذاکرات کر رہے ہیں۔ پانچ روز پہلے علاقے میں بد امنی کے حوالے سے ہونے والے جرگے کے دوران قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں جرگہ کے ارکان سمیت بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد سے دونوں قبائل میں لڑائی جا ری ہے ۔ دوسری جانب ہنگو شہر میں گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد نافذ کیا جانے والا کرفیو بدستور برقرار ہے ۔

27/03/2008 14:29:03 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.