کوہاٹ میں جرگے دوران فائرنگ سے13افرادجاںبحق:
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2008ء)کوہاٹ کے نواحی علاقے اصغر میلہ کے قریب دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں تیرہ افرادہلا ک اور نو شدید زخمی ہو گئے ۔ نمائندے کے مطابق تصادم اسوقت ہوا جب اورکزة ئی ایجنسی کے قبیلے مشتی اور ضلع کوہاٹ کے علاقے کچی کے لوگوں کے درمیان علاقے میں ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کے سدباب کے لئے جرگہ جاری تھا کہ اچانک فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی واقعے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گء ہے


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے