اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

درہ آدم خیل میں امن وامان کے قیام کی کوششوں کے سلسلے میں مقامی عمائدین اور مشران کو اعتماد میں لیاجائیگا،گورنرسرحد:
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2008ء)صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے کہاہے کہ درہ آدم خیل میں امن وامان کے قیام کی کوششوں کے سلسلے میں مقامی عمائدین اور مشران کو اعتماد میں لیاجائیگا۔ ہفتے کے روز کوہاٹ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کوہاٹ اور آس پاس کے علاقوں میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ قبائلی علاقوں کی صورت حال کے حوالے سے مقامی زعما کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔اجلاس میں کوہاٹ کے ریجنل کوآرڈینیشن آفیسر عمر خان آفریدی ، ڈی سی اوکامران زیب، ایس ایس پی ڈاکٹروقار اور اے پی اے ایف آر کوہاٹ نے شرکت کی۔ جس میں گورنر کو ضلع کوہاٹ اور آس پاس کے قبائلی علاقوں بالخصوص درہ آدم خیل کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ریجنل کوآرڈینیشن آفیسر نے گورنر کو ہنگو ، اورکزئی ایجنسی اور کرم ایجنسی کی صورتحال کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ گورنرنے اس بات پر زوردیا کہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے مقامی عمائدین کو ہرمرحلے پر اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایف آر کوہاٹ کی پولیٹیکل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مقامی عمائدین اور مشران کے ساتھ مشاورت کے ذریعے امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے ایک موثر لائحہ عمل تیارکیاجائے۔ گورنرنے کہاکہ قبائیلی عمائدین کی رائے اور ان کے مشورے کو اہمیت دی جائیگی تاکہ علاقے میں موجود امن وامان کے مسائل سے خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹا جائے اور اس کا کوئی قابل عمل حل تلاش کیاجائے۔

22/03/2008 20:38:51 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.