جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا سے سیکیورٹی اہلکار کی لاش برآمد، ٹانک جنڈولہ شاہراہ پر سیکورٹی فورسز نے دو ڈبل کیبن گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا:
میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2008ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا سے سیکیورٹی اہلکار کی لاش ملی ہے ۔ ادھر ٹانک جنڈولہ روڈ سے فورسز نے کارروائی کے دوران دو ڈبل کیبن گاڑیاں قبضے میں لے کر اسلحہ بر آمد کرلیا ہے ۔ نمائندہ کے مطابق محسود قبائل کے علاقے لدھا سے برآمد ہونے والی لاش سیکیورٹی اہلکار فضل سبحان کی بتائی جا رہی ہے لیکن یہ معلو م نہیں ہوسکا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار مغوی تھا یا اس کو اسی وقت قتل کیا گیا ۔ ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ٹانک جنڈولہ روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دو ڈبل ڈیکر گاڑیاں قبضے میں لے لی۔ جس میں سے نو دستی بم، پانچ چھوٹی مشین گنیں، انیس میگزین اور پانچ سو چالیس راوٴنڈز برآمد ہوئے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے