باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں11افراد ہلاک ،20 زخمی:
باجوڑایجنسی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 مارچ 2008 ) باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں11افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے تاہم پولیٹیکل حکام نے پانچ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے نواگئی میں ایف سی اہلکار خچر وں پر پانی لارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اْن پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا ۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے ۔تاہم پولیٹیکل حکام نے پانچ افراد کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب باجوڑ ایجنسی کے عنایت کلے بازار میں مقامی طالبان لیڈر فقیر محمد کے مسلح جوانوں نے بازار میں سیکیورٹی انجام دینے کی ڈیوٹی شروع کردی ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے