باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ،بارہ زخمی:
باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2008ء)باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں پانچ خواتین سمیت نوافرادجاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔نمائندہ کے مطابق نواگئی کے علاقے میں سیکورٹی فورسزکے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیا، جس میں ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کی۔ اس دوران تین گھروں پر گولے گرے جبکہ بازار میں بھی گولے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے