اسامہ اور ملاعمر پاکستان کے دشمن نہیں ،رہنما تحریک طالبان مولانا فقیر محمد:
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2008ء)تحریک طالبان پاکستان کے رہنما مولانافقیر محمد نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ملاعمر پاکستان کے دشمن نہیں اور بلکہ صدر بش اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے قصبے خار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ امریکہ دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور پاکستان میں دہشت گردی ملک پر مسلط کی گئی ہے ۔ مولانا فقیر محمد نے کہا ہے کہ عکسریت پسند حکومت پر قابض نہیں ہونا چاہتے بلکہ اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے