قبائلی علاقوں میں کوئی نیا آپریشن شروع کیا گیا تو تشدد میں اضافہ ہوجائے گا، مقامی طالبان کا انتباہ:
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2008ء)مقامی طالبان نے خبردار کیاہے کہ انتخابات کے بعد کی حکومت نے قبائلی علاقوں میں کوئی نیا آپریشن شروع کیا تو تشدد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ مقامی طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بتایا کہ طالبان امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت حکومت بنائے وہ امریکی ڈکٹیشن پر صدر پرویز مشرف والی غلطی نہ دہرائے اور قبائلی علاقوں میں کوئی نیا آپریشن شروع نہ کرے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے