باجوڑ،سکاؤٹس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی،میجر سمیت تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق،3زخمی:
باجوڑ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14 فروری2008 )باجوڑایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے میجر سمیت تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموندے کے علاقے ترخویل میں جمعرات کی صبح سڑک کے کنارے نصب بم سے باجوڑ سکاؤنٹس کی گاڑی ٹکرا گئی جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں باجوڑ سکاؤٹس کے تین اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے باجوڑسکاؤٹس کا دستہ علاقے میں معمول کی گشت کے بعد واپس اپنے کیمپ جارہا تھا تھا زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں میجرفاران صوبیدار اللہ نور اور سپاہی حیات محمد شامل ہیں واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میں بھیج دی گئی ہے جبکہ افغانستان سے ملنے والے ماموند روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شاہراہ خار بندکردی ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے