اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"مسئلہ وزیرستان" پر مزید كوریج

شمالی وزیرستان میں اے این پی کے حمایت یافتہ امیدوار کے جلوس میں خود کش حملہ،8افراد جاں بحق 13زخمی ،افغانستان میں پاکستان کے سفیر طارق عزیزالدین کابل جاتے ہو ئے جمرود کے مقام پرسیکیورٹی گارڈز سمیت لاپتہ ہو گئے:
میرعلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2008ء)شمالی وزیرستان میں کے علاقے میر علی میں این اے پی کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار نثار علی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں خوش حملے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں میرانشاہ روڈ پر عیدک گاؤں کے قریب عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار قومی اسمبلی نثار علی کا جلوس جارہا تھا بازار میں جلوس ایک جگہ رکا جہاں نثار علی مقامی طورپر قائم امن لشکر کے رہنماؤں سے بات چیت کر نے لگے کہ اسی اثناء میں ایک خود کش حملہ آور نے جلوس کے اندر گھس کر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 8 افرا د جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ امن لشکر بھی نثارعلی کی حمایت کررہا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں حاجی انور شاہ خدی، بختار ذرکی، قلندر، خالق، اکبر خان اور حکام اللہ شامل ہیں ۔ زخمیوں میں سے گیارہ کو میر علی ہسپتال جبکہ دو کو میرانشاہ ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے اورزخمیوں میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور ا س واقعہ پر لوگ مختلف تبصرے کرتے رہے ۔ادھرافغانستان میں پاکستان کے سفیر طارق عزیزالدین کابل جاتے ہو ئے جمرود کے مقام پرسیکیورٹی گارڈز سمیت لاپتہ ہو گئے ہیں۔وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر کو اغوا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔نمائندے کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ان کی تلاش جاری ہے اور اس سلسلے میں مقامی قبائل سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صبح گیارہ بجے طارق عزیز الدین خیبر ایجنسی پہنچے تھے جہاں انہیں حفاظتی گارڈ ز فراہم کئے گئے تھے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاکستانی سفیر نے علی مسجد کا علاقہ عبو ر کرلیا تھا اس کے بعد ان سے رابطہ نہیں ہو ا۔دوسری جانب کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نعیم خان نے فرانسیسی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بتایاکہ طارق عزیز الدین سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد رابطہ نہیں ہو سکا ہے اور ان سے رابطے کے لئے کوششوں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود نے فرانسیسی نیو ز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی اہلکار وں نے پاکستانی سفیر کی گاڑی میں مقامی افراد کو بیٹھے ہو ئے دیکھ کر اسے روکنے کا اشارہ کیا تھا لیکن وہ نہیں رکی ۔

11/02/2008 20:55:15 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب كو بھیجئیے
اس خبر كو اپنی اہم خبروں میں محفوظ كیجئیے
صفحہ پرنٹ كیجئیے
 

 

 

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.