جنوبی وزیر ستان میں امن مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ نگراں وزیر داخلہ حامد نواز:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7فروری۔2008ء)نگراں وفاقی وزیر داخلہ حامد نواز نے جنوبی وزیر ستان میں عسکریت پسندوں سے مذاکرات کا عندیہ ظاہر کیاہے اور کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں قیام امن کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ اسلام آباد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سیز فائر کو موثر بنانے کیلئے حکومتی نمائندوں اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیاجائے گا جو عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرے گا۔ وزیر داخلہ کاکہنا تھاکہ علاقے میں اس وقت جنگ بندی کا معاہدہ طے نہیں ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان غیر اعلانیہ جنگ بندی ہے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رکا ہواہے ۔ حامد نواز نے مزید کہاکہ قبائلی علاقوں میں قیام امن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے