شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہو گئی ، اٹھارہ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے:
وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری۔2008ء) شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویش ناک بتائی جا تی ہے۔ گزشتہ روز تحصیل میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے مزید ایک خاصہ دار اور راہگیر نے بنوں سی ایم ایچ اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد نو ہو گئی ہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کھجوری چیک پوسٹ اور ملحقہ علاقوں کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے۔ بنوں میران شاہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ دھماکے کے بعد کھجوری چیک پوسٹ سے ملحقہ دکانوں کے ملبے کے نیچے اب بھی کئی افراد دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں مقامی قبائل اور سیکورٹی فورسز کے درمیان دس فروری تک سیز فائر کا معاہدہ ہے۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے