شمالی وزیرستان،کھجوری چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، خاصہ دار سمیت 9افراد زخمی:
میرعلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2008ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور خاصہ دار سمیت نوافراد زخمی ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحصیل میر علی میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کھجوری چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور خاصہ دار سمیت نوافراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے