جنوبی وزیرستان ، شرپسندوں کا پاک فوج پر حملہ، جوابی کارروائی میں پچاس سے زائد عسکریت پسند ہلاک:
لدھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2008ء)پاک فوج نے افغان سرحد سے ملحقہ علاقے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد شرپسندوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جنوبی وزیر ستان میں لدھا کے مقام پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شرپسندوں کے ایک گروپ نے فوج پر حملہ کر دیا، جوابی کارروائی میں پچاس سے زائد عسکریت پسند مارے گئے ، ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد معلوم نہیں۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے