جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں وزیر قبائل کے گرینڈ جرگے میں بدامن عناصر کے خلاف جمعے سے کارروائی شروع کرنے کا اعلان:
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2008ء)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں وزیر قبائل کے گرینڈ جرگے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف جمعے سے کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا گیاہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وانا بازار میں وزیر قبائل کا جرگہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ہزراوں افراد پر مشتمل گرینڈجرگہ میں بد امن عناصر کی سر کوبی کے لئے چھ سو افراد پر مشتمل لشکر تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اور محسود قبائل کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ محسود قبائل کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ جرگہ جمعہ کو بھی جاری رہے گا۔ دوسری جانب محسود قبائل کا جرگہ دو روز بعد جنوبی وزیرستان کے علاقے بروند میں ہوگا۔گزشتہ روز محسود قبائل کے جرگے کے بعد وانا جنڈولہ شاہراہ آمدورفت کے لئے کھل گئی ہے ۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے