جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان سے مذاکرات کے بعد محسود قبائل کا جرگہ واپس آگیا، گذشتہ شب جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکار کی لاش جنڈولہ قلعہ پہنچادی گئی:
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2008ء)جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان سے مذاکرات کے بعدمحسود قبائل کامصالحتی جرگہ ٹان ک واپس آگیا ہے جبکہ گذشتہ شب جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہلکار کی لاش جنڈولہ قلعہ پہنچادی گئی ہے ۔نمائندے کے مطابق ٹانک سے جنوبی وزیرستان مقامی قبائل سے مذاکرات کیلئے جانے والا محسود قبائل کا مصالحتی جرگہ بات چیت کے بعد واپس پہنچ گیا ہے ۔ان مذاکرات کے بعد گذشتہ شب جاں بحق ہونے والے سیکورٹی اہکار کی لاش جنڈولہ قلعہ پہنچادی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو بھی قلعہ پہنچایا گیا ہے ۔جرگہ بدھ کو دوبارہ طالبان سے مذاکرات کیلئے جنوبی وزیرستان جائے گا۔


خبریں و تصاویر تلاش کیجئے